نیویارک سے لاہور پرواز کے دوران محمد حفیظ کے سوٹ کیس سے قیمتی سامان چوری ہو گیا

محمد حفیظ نے نجی ائیرلائن کی ناقص سروس پر برہمی کا اظہار بھی کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 30 مارچ 2024 10:38

نیویارک سے لاہور پرواز کے دوران محمد حفیظ کے سوٹ کیس سے قیمتی سامان ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30مارچ 2024ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کی امریکہ سے وطن واپسی کے سفر میں قیمتی سامان چوری ہو گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’نیویارک سے لاہور پہنچنے پر اپنا سامان وصول کیا تو میرے سوٹ کیس کو نقصان پہنچا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا بیگ کھول کر چیک کیا تو اس میں سے میرا قیمتی سامان اور تحائف غائب ہو چکے تھے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے لاہور ایئرپورٹ پر شکایت درج کروا دی ہے تاہم اب تک مجھے میرے سامان کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ملا۔ محمد حفیظ نے نجی ائیرلائن کی ناقص سروس پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ کرکٹر حالیہ دنوں میں پاکستان کی سینئر کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کے عہدے سے برطرف ہونے کے بعد خبروں میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 دن ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے اسٹوڈیو میں گزارے جہاں انہوں نے موجودہ کرکٹرز کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مختلف رپورٹس کے مطابق حفیظ نے پی سی بی کے سابق چیئرمین شاہ خاور سے ملاقات میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا الزام کھلاڑیوں پر ڈال دیا۔ انہوں نے اظہار خیال کیا کہ کھلاڑی کھیل پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہے تھے کیونکہ ان کی توجہ ٹی ٹوئنٹی فرنچائز لیگز میں کھیلنے پر زیادہ تھی۔