ملک کے چاروں صوبوں سے جمع کیے گئے مزید 9 ماحولیاتی نمونے میں ٹائپ ون پولیو وائرس مثبت پایا گیا
سیوریج کے پانی میں وائرس کی موجودگی کا مطلب ہے علاقے میں ویکسینیشن مہم اپنا ہدف پورا نہیں کر سکی‘ عہدیدار
ہفتہ 30 مارچ 2024 11:45
(جاری ہے)
عہدیدار کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے سے ان بچوں میں نئے کیسز یا انفیکشن کے امکانات بڑھ جائیں گے جن کی قوت مدافعت کمزور ہے یا وہ لوگ جو ویکسین سے محروم رہے یا ان کے والدین نے جان بوجھ کر پولیو ٹیم کو قطرے پلانے سے منع کردیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اگر سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا جاتا ہے تو نمونہ مثبت سمجھا جاتا ہے، کسی علاقے سے سیوریج کے پانی کا نمونہ اس بات کا تعین کرنے کا بنیادی پیرامیٹر ہے کہ آیا پولیو ویکسینیشن مہم کامیابی سے چل رہی ہے یا نہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کم درجہ حرارت کی وجہ سے ستمبر سے اپریل تک کم ٹرانسمیشن کے موسم میں پولیو وائرس کم متحرک رہتا ہے، تاہم مئی سے اگست تک یہ زیادہ فعال ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے زیادہ بچے متاثر ہو سکتے ہیں۔کسی بھی شہر میں پولیو کا کیس لوگوں کے ایک شہر سے دوسرے شہر جانے کی وجہ سے رپورٹ کیا جا سکتا ہے، لیکن سیوریج کے پانی میں وائرس کی موجودگی کا مطلب ہے کہ علاقے میں ویکسینیشن مہم اپنا ہدف پورا نہیں کر سکی، سیوریج کے پانی میں وائرس کی موجودگی سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ مقامی بچوں کی قوت مدافعت میں کمی آئی ہے اور ان میں بیماری لگنے کا خطرہ ہے۔پاکستان پولیو پروگرام نے اس سال پہلے ہی ملک گیر پولیو کے خاتمے کی 2 مہم چلائی ہیں، جن میں سے ہر 2 مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 43 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ چمن اور سکھر سمیت 26 اضلاع میں بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے وبا سے بچا کی مہم جاری ہے، اپریل اور آنے والے مہینوں کے لیے ایک اور مہم کا آغاز کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے انتہائی مثبت اثرات سامنے آئے ہیں،عمارہ اطہر
-
ملک بھر میں ہائی بلڈ پریشرکے مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
-
بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دوطرفہ سماجی و معاشی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
چیچہ وطنی،زرعی اراضی کے تنازعہ پربیوی اورساس کو قتل کرکے فرار ہونیوالا ملزم گرفتار
-
عمران خان قیدی ہیں کوئی عہدیدار نہیں‘ ان کے خط اور قول و فعل کی کوئی وقعت نہیں، عطا تارڑ
-
مریم نوازاپنے والد نوازشریف کے ہمراہ میو ہسپتال میں سہولیات کا جائزہ لینے پہنچ گئیں
-
کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
-
پہلی ایٹمی طاقت بننے کی26 برس مکمل ہونے پر ’’ یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو منایاجائے گا
-
عوامی گورنر ہوں، علی امین گنڈا پور کو کھانے کی دعوت دیتا ہوں،فیصل کریم کنڈی
-
من گھڑت ، جھوٹی خبروں کا تدارک ، پنجاب میں ہتک عزت قانون 2024 لاگو کرانے کا فیصلہ
-
عدت نکاح کیس:بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت کل بدھ تک ملتوی،دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کئے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.