پی پی پی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈووکیٹ کی آصفہ بھٹو زرداری کو مبارکباد

آصفہ بھٹو کا رکن قومی اسمبلی منتخب ہونا پاکستانی خواتین کی حقوق کیلئے جدوجہد کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،میڈیاسے گفتگو

ہفتہ 30 مارچ 2024 13:00

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈووکیٹ نے آصفہ بھٹو زرداری کو بلامقابلا رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔انہوںنے نوابشاہ کے حلقے این ای207سے آصفہ بھٹو زرداری کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے میڈیاسے کہاکہ آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اپنی شہید والدہ محترمہ کی آواز بنیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آصفہ بھٹو زرداری جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے دور حکومت میں خواتین کی حقوق کیلئے نیشنل اسمبلی میں تاریخ ساز قوانین پاس کرائے تھے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو عزت و احترام کی نگاہ کے ساتھ ساتھ انہیں دین و اسلامی شریعت کے عین مطابق سیاست میں بھی برابری کے حقوق دلانے کی کوشش کی ہے۔شاہد مجید ایڈووکیٹ نے کہاکہ آصفہ بھٹو زرداری کا رکن قومی اسمبلی منتخب ہونا پاکستانی خواتین کی حقوق کیلئے جدوجہد کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔