سینیٹ انتخابات کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

رانا ثنا اللہ کو بھی پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ ،مشاورت مکمل

ہفتہ 30 مارچ 2024 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع (ن) لیگ کے مطابق کابینہ میں توسیع پر (ن) لیگ کی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھی پنجاب میں اہم ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔