بہاولنگر، دوہرے قتل مقدمات قتل کا فیصلہ

عدالت کا مرکزی ملزم تنویر ککریہ کو سزائے موت ، عمر قید اور 20 لاکھ روپےجرمانے کی سزا کا حکم

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 30 مارچ 2024 16:41

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 مارچ 2024ء ) ایڈیشنل سیشن جج غلام شبیر گل نے منچن آباد کےمشہور دوہرے قتل مقدمات قتل کا فیصلہ سنا دیا، عدالت کا مرکزی ملزم تنویر ککریہ کو سزائے موت ، عمر قید اور 20 لاکھ روپےجرمانے کی سزا کا حکم  ،عدالت کا ملزم کی جائیداد قرق کرکے جرمانے کی رقم ورثاء کو ادا کرنے کا حکم  تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شبیر گل نے ملزم تنویر کو مقتول رمیض قتل کیس میں سزائے موت 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا   جبکہ عدالت نے ملزم تنویر کو علی رضا قتل کیس میں سزائے عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ  ملزم نے سرعام گذشتہ سال فائرنگ کرکے نوجوان رمیض اور علی رضا کو قتل اور سعید احمد اور محمد عمر کو زخمی کردیا تھا  : مذکورہ واقعہ کے مقدمات گذشتہ سال تھانہ منچن آباد میں درج کئے گئے تھے  : ایڈیشنل سیشن جج غلام شبیر گل کی عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔