علی امین گنڈا پور کو پتا ہے کہ صوبہ کیسے چلانا ہے ،باقیوں کو تنقید نہیں کرنی چاہیے، بابر اعوان

1،کور کمیٹی میں چیف جسٹسز کے استعفوں کی کوئی بات نہیں کی گئی،یہ کسی کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے، کور کمیٹی میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،وکیل بانی پی ٹی آئی eعلیمہ خان نے عمران خان کی رہائی کیلئے بہت کام کیا،ہم نے دیکھا ہے پورے پورے خاندان ملک سے باہر بھاگ جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی فیملی ساتھ کھڑی ہے،ڈسٹرکٹ کورٹس میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:45

aاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2024ء) بانی پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو پتا ہے کہ صوبہ کیسے چلانا ہے ،باقیوں کو علی امین گنڈا پور پر تنقید نہیں کرنی چاہیے ،کور کمیٹی میں چیف جسٹسز کے استعفوں کی کوئی بات نہیں کی گئی،یہ کسی کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے، کور کمیٹی میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کورٹس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبائی اور وفاقی وزیر رہے ہیں علی امین کو پتا ہے کہ صوبہ کیسے چلانا ہے علی امین کی ہدایت اور رہنمائی کیلئے بانی پی ٹی آئی کافی ہیں باقیوں کو علی امین گنڈاپور پر تنقید نہیں کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ کور کمیٹی میں چیف جسٹسز کے استعفوں کی کوئی بات نہیں کی گئی یہ کسی کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے، کور کمیٹی میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے بہت کام کیا ہے جو بھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہتا ہے انکو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ہم نے دیکھا ہے پورے پورے خاندان ملک سے باہر بھاگ جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی فیملی ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :