خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز کی بارش کے باعث 7 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد

ہفتہ 30 مارچ 2024 20:10

خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز کی بارش کے باعث 7 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز کی بارش کے باعث 7 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری بیان میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی عمریں 10 سال سے کم ہیں، چھتیں گرنے کے واقعات پشاور، نوشہرہ، شانگلہ، بنوں اور باجوڑ میں پیش آئے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں کچی چھتیں و دیواریں گرنے سے جزوی نقصانات بھی ہوئے ہی۔ ریسکیو1122 کی میڈیکل و ڈیزاسٹر ٹیموں نے ریسکیو آپریشنز میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 کے خیبر پختونخوا کے تمام کنٹرول روم مکمل فعال ہیں، ریسکیو1122 کے ٹال فری نمبر 1122 پر کال کرکے خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔