اغوا کاروں نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیاہے ، سردار محمد انور ناصر

اتوار 31 مارچ 2024 02:30

پ دکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2024ء) قبائلی رہنماہ سردار محمد انور ناصر نے اپنے بیان میں قبائلی لشکر کی تشکیل اور مائن ایریا سے مزدروں کے اغوا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے ریاست اس بابت تحقیقات کرے کہ مزدوروں کا اغوا فردی مسئلہ ہے یا پورے علاقے۔انہوں نے کہا کہ معاملات کی حقائق معلوم نہیں ہے۔ اغوا کاروں کا مسئلہ کسی فرد کے ساتھ ہے یا ریاست کی رٹ چیلنج کی گئی ہے۔

یا انکا علاقہ کیساتھ مسئلہ ہے۔ اگرکسی فرد کیساتھ اغوا کاروں کا مسئلہ ہے تو وہی فرد مسئلے کا حل نکالیں۔اگر اغوا کاروں نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیاہے تو ریاستی ادارے معاملات خود نمٹائیں اگر پورے علاقے کیساتھ ہے تو پھر علاقے کے تمام اقوام کی معتبرین پر مشتمل ایک جرگہ بلایاجائے اور جرگہ کے ذریعے علاقے کی بہتر مفاد میں فیصلہ کیاجائے تاکہ عوام میں پایا جانے والا ابہام دور ہوسکے۔

(جاری ہے)

جرگہ سے قبل قبائلی لشکر کی تشکیل میں ابہام ہے۔کیونکہ قبائلی لشکر کی تشکیل میں قبائلی معتبرین اور علاقے کیلوگوں کی رائے شامل نہیں ہے۔اور اس طرح کے فیصلے عوام اور قبائل کو قبول نہیں ہونگے۔کیونکہ دکی کی آمن وامان اور مفاد سب کو عزیز ہے انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے معاملات کی تحقیقات کرائی جائے اور تمام پہلوں کاجائزہ لیکر فیصلے کئے جائیں جہاں اور جس کامسئلہ ہو وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں بغیر تحقیق و بغیر مشاورت قبائلی لشکر کی تشکیل مناسب نہیں ہے۔اور نہ ہی اس سٹیج پر قبائلی لشکر کی حمایت کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :