مستورات کے تنازعہ پر مغرب کے بعد دو ملزمان نے تیز دھار آلہ سے 33سالہ نوجوان کو قتل کردیا

اتوار 31 مارچ 2024 17:00

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2024ء) مستورات کے تنازعہ پر مغرب کے بعد دو ملزمان نے تیز دھار آلہ سے 33سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔ صدر پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر 2مخالفین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر میں 43سالہ لیاقت علی وزیر ولد شیر علی سکنہ سی آر بی سی چوک نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اور برادر اسحاق وزیر مسجدمیں مغرب کی نماز پڑھ کر گھر کی طرف روانہ تھے کہ ہمارے بھانڑیں کیساتھ صفت وزیر ولد بنارس سکنہ سی آر بی سی اور شاہ نواز ناچ ولد نامعلوم سکنہ سی آر بی سی چوک نے میرے بھائی 33سالہ نثار علی وزیر کو پکڑ کر زد و کوب کررہے تھے اس دوران صفت وزیر نے میرے بھائی پر بانیت قتل تیز دھار آلہ سے گزار کئے ،جس کی وجہ سے میرا بھائی شدید زخمی ہوگیا ،ہمارا آپس میں مستورات پر تنازعہ ہے، بعد ازاں سول ہسپتال ڈیرہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نثار علی وزیر جاں بحق ہوگیا۔

\378