eجیکب آباد، غیر ملکیوں کے انتظامات کے فنڈمیں کرپشن

3ڈی سی اور اسسٹنٹ کی مبینہ 14کروڑ سے زائد کی کرپشن کی خبروں پر سابق وفاقی وزیر کی ہمشیرہ کا تحقیقات کا مطالبہ ،آرٹیکل 19اے کے تحت ہولڈنگ کیمپ کے اخراجات کی

اتوار 31 مارچ 2024 18:00

{ جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2024ء) جیکب آباد میں غیر ملکیوں کے انتظامات کے فنڈس میں کرپشن،ڈی سی اور اسسٹنٹ کی مبینہ 14کروڑ سے زائد کی کرپشن کی خبروں پر سابق وفاقی وزیر کی ہمشیرہ کا تحقیقات کا مطالبہ ،آرٹیکل 19اے کے تحت ہولڈنگ کیمپ کے اخراجات کی تفصیلات کے لئے ڈی سی کو تحریری درخواست جمع،تفصیلات نہ دی گئیں تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا:ایڈوکیٹ نثار احمد مغیری تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی یوتھ ہاسٹل میں قائم کی گئی غیر ملکیوں کی ہولڈنگ کیمپ کے فنڈس میں کرپشن کی خبروں پر سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو نے ملک کے اعلی اداروں سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ذرائع کے مطابق ہولڈنگ کیمپ میں غیر ملکیوں کے لئے انتظامات کے نام پر ڈی سی دادلو ظہرانی اور انکے اسسٹنٹ ابوبکر سدہایو کی جانب سے 14کروڑ سے زائد فنڈس فرضی بلوں کے ذریعے نکلواکر بند ربانٹ کئے گئے ہیںہولڈنگ کیمپ کے فنڈس میںکرپشن کی خبروں کے بعد ملیحہ سومرو سرگرم ہو گئی ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے اپنے وکیل نثار احمد مغیری کے ذریعے ڈی سی کو ہولڈنگ کیمپ کے اخراجات کی تفصیلات دینے کے لئے آرٹیکل 19اے کے تحت درخواست دی ہے ایڈوکیٹ نثار مغیری نے رابطے پر بتایا کہ آئین کا آرٹیکل 19اے ہمیں سرکاری اداروں سے معلومات حاصل کرنے کا حق دیتاہے جس کے تحت ڈی سی کو درخواست دی ہے اگر ہولڈنگ کیمپ کے اخراجات کی تفصیلات نہ دی گئیں تو پھر عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔