-جیکب آباد، مدرسةالقرآن طالبات سیکشن کی جانب سے دورہ القرآن کی اختتامی دعائیہ تقریب، سینکڑوں طالبات و خواتین کی شرکت

اتوار 31 مارچ 2024 18:00

Rجیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2024ء) مدرسةالقرآن طالبات سیکشن کی جانب سے دورہ القرآن کی اختتامی دعائیہ تقریب، سینکڑوں طالبات و خواتین کی شرکت تفصیلات کے مطابق مدرسةالقرآن طالبات سیکشن کی جانب سے پہلے رمضان المبارک سے جاری دورہ القرآن جس میں مکمل 30 پارے ناظرہ کلام پاک تلاوت بمع ترجمہ بعد ازاں اہم اہم نکات و موضوعات اور پہلوں پر سیر حاصل تفسیری گفتگو کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر سیشن کے آخر میں سوال جواب کی مختصر نشست کا اہتمام کیا گیا.

دورہ القرآن کی اختتامی تقریب جس میں طالبات کے ساتھ شھر بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں مختلف مکاتب فکر اور شبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین شریک تھیں شاہدہ اعجاز پرنسپل مدرسةالقرآن طالبات سیکشن و صوبائی رہنما جماعت اسلامی حلقہ خواتین اور عالمہ حلیمہ حنیف کھوسو نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن مجید اللہ رب العزت کی جانب سے ایک عظیم الشان نعمت ہے، جس کا عنوان انسان ہے جس میں انسانیت سے متعلق زندگی گزارنے کے تمام امور کی معلومات، اور الجھنوں کے حل موجود ہیں، وہ معاملات چاہے ایمان، بندگی، اعتقاد، کفر و شرک، برائی، بھلائی، غم و خوشی، جنگ و امن، بھوک و پیاس، شادی بیاہ، تعلیم، ہنر، تہذیب و ثقافت غرض ہر معاملے کا سب سے افضل ترین حل اسی میں ہے، انہوں نے کہا کہ اگر غور کیا جائے تو اسکا اولین مخاطب خود ہمارا اپنا نفس ہے، قلب کا سکون اسی ذکر میں ہی.

انہوں نے کہا کہ رمضان، قرآن اور تقویٰ اورہدایت ایک جسم کے اہم جز ہیں،انہوں نے کہا کہ انسان نے اللہ تعالیٰ سے صراط مستقیم طلب کی، اللہ رب العالمین کا احسان جو رمضان المبارک میں نبی کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ پر قرآن کریم نازل فرمایا اور اسی رمضان کے روزے فرض فرما کر تقویٰ ( ہر برائی کرنے پر خوف خدائی) کو اختیار کرنے کا اہتمام کیا اور اسی تقویٰ کا ہی نتیجہ ہے کہ انسان جو ہدایت طلب کر رہا تھا اسی تکمیل ہوئی، انہوں مزید کہا کہ آج یہ جو نفسانفسی، رنجشیں اور دلوں میں ایک دوسرے کو زیر کرنے، بغض عداوتیں اور کدورتیں ہم میں عام ہیں اس کا علاج بھی فقط کلام الاہی قرآن سے جڑے رہنے میں مٹ سکتیں ہیں.

انہوں نے کہا قرآن کریم امید اور حوصلہ فراہم کرتا ہے جس کی موجودہ مثالیں ہم فلسطین اور کشمیر کے اندر درندہ صفت اسرائیل اور انڈیا اور ان کے ہمنواؤں کی جانب سے نہتے معصوم نوجواں خواتین و مرد بچوں اور بوڑھوں پر تشدد، قتل و غارت، ظلم، ستم، بربریت کے سامنے صبر و استقامت کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند حوصلہ اور امید سے ڈٹے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ قران کریم ہم سب کو نیکی کرنے اور برائی سے رکنے کا ، قول و فعل میں تضاد سے رکنے کا کہتا ہے تاکہ ہم سے خیر برآمد ہو.

انہوں نے کہا اس بابرکت دورہ القرآن کے اہتمام اور اس میں مسلسل 21 روزتک آپ کی شرکت اس بات کا تقاضہ کر رہی ہیں کہ ہم اپنی زندگی میں قرآن کی عملی تصویر بنے تقریب میں مدرسةالقرآن کی جانب سے طالبات اور 40 سے زائد خواتین میں سید ابوالاعلیٰ مودودی رحہ کے ترجمہ والے قرآن پاک کا تحفے دیئے گئے ،تقریب کے آخر میں تمام شرکاء میں نان ختائی کی تقسیم سے قبل صوبائی رہنما جماعت اسلامی شاھدہ اعجاز کی الل? رب العزت کی بارگاہ مدرسةالقرآن کے تمام معاونین کے حق اجر و ثواب میں ، اور موجودہ تمام شرکاء کے دکھوں اور غموں سے نجات ، گناہوں سے بخشش، آخرت میں جنت و آب کوثر، اور آپ کی اپنے حق میں شفاعت کے لیے دعا کے ساتھ اپنے مظلوم فلسطینی اور کشمیری عوام کی ظلم سے آزادی، استقامت، کامیابی و کامرانی ، بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی کے ساتھ امت مسلمہ کے حکمرانوں کی فلسطین اور کشمیر کے معاملے پر بے حسی سے نجات کے لیے رقت آمیز دعا کی�

(جاری ہے)