ج*اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے حکم امتناع کی تعمیل کرے، ناروے

اتوار 31 مارچ 2024 18:00

m اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2024ء) ناروے نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے حکم امتناع کی تعمیل کرے۔ٹی آر ٹی کے مطابق ناروے کی وزارت خارجہ نے "نسل کشی کیس" میں اسرائیل کے خلاف نئے اقدامات کرنے کے آئی سی جے کے فیصلے کے حوالے سیایکس پر ایک بیان دیا۔

(جاری ہے)

بیان میں بین الاقوامی عدالت انصاف کیقحط کے شکار غزہ کو انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے فیصلے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ لازمی ہے کہ اسرائیل اس کی تعمیل کرے اور مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرے۔