ژ*نوشہرہ طوفانی بارش اور ژالہ بازی نے تباہی مچادی۔تین گھروں کی چھتیں گرگئی

اتوار 31 مارچ 2024 21:05

! نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2024ء) نوشہرہ طوفانی بارش اور ژالہ بازی نے تباہی مچادی۔تین گھروں کی چھتیں گرگئی۔دو گھر منہدم ۔تین بچوں سمیت آٹھ افرادشدید زخمی ۔ریسکیو1122کے مطابق12 مویشیوں کی بڑی تعداد چھت گرنے سے زخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

گندم کی فضل اور سبزیوں کی فضل کو نقصان پہچانے کا خدشہ ہے۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے زنڈو بانڈہ ،خویشگی پایان اور بالا میں متاثرین کے گھروں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نوشہر خالد اقبال خٹک کے مطابق ژالہ باری اور بارشوں سے زنڈو بانڈہ ،باباجی کلے پیر غلام محمد کورونہ، ترین آباد خویشگی اور رشکی خورہ آباد میں نقصانات کی اطلاعات ملی ہیں۔