پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت میں اضافہ

پیر 1 اپریل 2024 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارت میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں دبئی کو پاکستانی برآمدات کاحجم 1.102 ارب ڈالر، ابوظہبی 72.41 ملین ڈالر، فجیرہ 98.48 ملین ڈالر، راس الخیمہ 29.46 ملین ڈالر، اجمان 12.27 ملین ڈالر، شارجہ21.69 ملین ڈالر اوراومال قوین کوبرآمدات سے ملک کو 0.63 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دبئی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 856.52 ملین ڈالر، ابوظہبی 48.76 ملین ڈالر، فجیرہ 0.33 ملین ڈالر، راس الخیمہ 5.45 ملین ڈالر، شارجہ 23.82 ملین ڈالر اورراومال قوین کو پاکستانی برآمدات کاحجم 0.266 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں دبئی سے درآمدات کاحجم 3.131 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 4.015 ارب ڈالرتھا، ابوظہبی سے درآمدات پر574.54 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.097 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اس مدت میں فجیرہ سے درآمدات کاحجم 230.78 ملین ڈالر، راس الخیمہ 3.73 ملین ڈالر اورشارجہ سے درآمدات پر66.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہوا۔