سندھ ہائی کورٹ،لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات تیزکرنے کہ ہدایت

عدالت عالیہ کالاپتہ پوسٹ آفس ملازم کی تنخواہ جاری کرنے کے لیئے اقدامات کرنے اورقمبر شہداد کوٹ سے لاپتہ ایجوکیشن آفیسرکی تنخواہ کی ادائیگی کا حکم

پیر 1 اپریل 2024 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات تیزکرنے کہ ہدایت کرتے ہوئے مزیدسماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔عدالت عالیہ نے لاپتہ پوسٹ آفس ملازم کی تنخواہ جاری کرنے کے لیئے اقدامات کرنے اور قمبر شہداد کوٹ سے لاپتہ ایجوکیشن آفیسر کی اہلیہ کو تنخواہ کی ادائیگی کا حکم دیدیا۔

پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں 7لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا کہ ملیر سے لاپتہ ہونے والے پوسٹ آفس ملازم کی بازیابی کیلئے کیااقدامات ہوئے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ جے آئی ٹی اجلاس اور حراستی مراکز سے تفصیلات معلوم کررہے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پوسٹ آفس ملازم کی تنخواہ جاری کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں، بازیابی کی کوششیں کی جائیں۔عدالت نے قمبر شہداد کوٹ سے لاپتہ ایجوکیشن آفیسر کی اہلیہ کو تنخواہ کی ادائیگی کا حکم دیدیا۔عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات تیزکرنے کہ ہدایت کرتے ہوئے سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی۔