سرگودھا، ریسکیو کارکردگی رپورٹ جاری، 4687افراد کو طبی امداد فراہم کی

پیر 1 اپریل 2024 15:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سرگودھا ڈاکٹر مظہر شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب ایمرجنسی سروس عوام کو معیاری سروس فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہِ مارچ کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ ماہ میں 7.7منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم میں 4687افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی جن میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی 1040، میڈیکل کی 3435، مختلف جرائم کی 91، نہر میں ڈوبنے کی 3، بلڈنگ منہدم ہونے کی 1، متفرق 485اور آتشزدگی کی 47 ایمرجنسیز شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں نے نا صرف قیمتی انسانی جانوں کو بچایا بلکہ لاکھوں روپے کے املاک کو بھی محفوظ کیا۔ اس کے علاوہ 1657افرادکو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ انہوں نے عوام سے کہاکہ صرف حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں 1122پر بروقت کال کریں تاکہ عوام کو جلد ازجلد سروسمیسرہوسکے۔