بھکاں پتن کے قریب گھریلو تنازعہ پر خاوند کی بیوی اور ساس پر اندھا دھند فائرنگ سے بیوی جاں بحق ساس شدید زخمی

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 1 اپریل 2024 16:49

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اپریل 2024ء ) بھکاں پتن کے قریب گھریلو تنازعہ پر خاوند کی بیوی اور ساس پر اندھا دھند  فائرنگ سے بیوی  جاں بحق ساس شدید زخمی ، ملزم منظور فائرنگ کرکے موقع سے  فرار ہوگیا ،جاں بحق ہونیوالی بیوی کی شناخت نسیم بی بی زخمی ساس کی نیکاں بی بی کے ناموں سے ہوگئی ، زخمی خاتون اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔