منشیات فروش کے گھر میں گھسنا پولیس کو مہنگا پڑ گیا

اہل علاقہ نے پولیس نے دو ایس ایچ اوز ایگل سکواڈ کے انچارج کو یرغمال بنا لیا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم پیر 1 اپریل 2024 17:00

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اپریل 2024ء ) منشیات فروش  کے گھر میں گھسنا پولیس کو مہنگا پڑ گیا۔اہل علاقہ نے پولیس نے دو ایس ایچ اوز ایگل سکواڈ کے انچارج کو یرغمال بنا کر مبینہ طورپر تشدد کرکے کپڑے بھی پھاڑ دیے بعدازاں پولیس کی بھاری نفری پہنچنے پر پولیس اہلکاروں رہائی نصیب ہوئی ایف آئی آر کے مطابق پولیس تھانہ بی ڈویژن نے تھانہ صدر کی حدودبستی ڈھڈیاں میں منشیات کی برآمدگی کےلئے چھاپہ ماراتو اہل علاقہ نے پولیس پارٹی جس میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن سابق ایس ایچ وقاص علیم اور ایگل سکواڈ انچارج و او ایس آئی وہاج شاہ کو منشیات فروشوں اور اہل علاقہ نے پکڑ لیا اور مبینہ طور پر تشدد کیا اور کپڑے بھی پھاڑ دیے ۔

پولیس پارٹی پر حملہ ، 50 سے زائد آتشی اسلحہ، ڈنڈوں سے لیس مرد و خواتین نے اچانک پولیس پارٹی پر دھاوا بولا ،پولیس حراست سے ملزم چھڑوانے کوشش پولیس اہلکاروں پر فائرنگ ڈنڈوں سوٹوں  کے واروں سے 3 پولیس اہلکار زخمی،بعدازاں پولیس کی بھاری نفری اورایلیٹ پولیس کے آنے پر مغوی پولیس اہلکاروں کو رہائی نصیب ہوئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کی مزید نفری آنے پر ملزمان فرار ہوگئے : پولیس نے  علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور پولیس نے منشیات فروش کے گھرسے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا بھی دعوی کیا ہے دوسری طرف زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا اور  سب انسپکٹر مرتضی کی مدعیت میں واقعہ کی ایف آئی آر درج  کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔