جامعہ کراچی,اے ڈی ایس سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان

پیر 1 اپریل 2024 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس(اے ڈی ایس) سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کی طالبہ مہک محمودبنت شیخ محمودعالم سیٹ نمبر524094 نے 1326 نمبرزکے ساتھ پہلی جبکہ ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج کی فضاء مقصود بنت مقصوداحمد اعوان سیٹ نمبر524093 نی1309 نمبرزکے ساتھ دوسری اورگورنمنٹ ڈگری گرلزکالج لانڈھی کی ارج فاطمہ بنت محمد نعیم خان قادری سیٹ نمبر524036 نے 1303 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں 547 طلبہ شریک ہوئے،102 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 21 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کاتناسب 22.49 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :