جاوید اختر اور ذاکر حسین کے اسٹیج ڈرامے "عید کے دیوانی"کی افتتاحی تقریب (آج )آرٹس کونسل میں ہوگی

پیر 1 اپریل 2024 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) معروف ڈرامہ پروڈیوسر جاوید اختر اور ذاکر حسین کے اسٹیج ڈرامے "عید کے دیوانی"کی افتتاحی تقریب آج بروز منگل آرٹس کونسل میں رات آٹھ بجے ہوگی جس میں فنکاروں کو ڈرامہ کا اسکرپٹ دیا جائے گا معروف شوبز شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے RJ کی جانب سے راحیل قدیر کی پیشکش ہے ڈرامہ کی تحریر اور ہدایات اداکار علی حسن کی ہے معاون پروڈیوسر ستارہ زیدی ہیں نگراں ہدایت کار محمدعلی نقوی اور معاونت کے فرایض نادر علی نقوی انجام دینگیکاسٹ میں لی جینڈ فنکار شہزاد رضا، سلیم آفریدی ، ستارہ زیدی، حنا ملک، عرفان ملک، علی حسن، سپناغزل، صبا شیخ، شبیر بھٹی، ارما احمد، سعدیہ خان، ارم خان، ایان احمد، نائلہ خان، سلطان مرزا، عارف شیخ، شاہد رانا، اور وقاص بابر شامل ہیں مذکورہ ڈرامہ عیدالفطر سے آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا جائے گا چیف آآرگنائز صائمہ شیخ ہیں اور آرآرگنائز رئیس کیانی ہیں