عدالت نے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری منظورکر لی

پیر 1 اپریل 2024 19:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) 9 مئی کو حساس ادا رے کے دفتر پر حملہ سمیت چار مقد مات میں پی ٹی آ ئی کے مر کزی رہنما عمر ایوب او ر شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق9 مئی کو حساس ادا رے کے دفتر پر حملہ کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکر ٹری عمر ایوب اور شبلی فراز عدا لت میں پیش ہو ئے جنہوں نے انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے سپیشل جج محمد حسین سے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کیے جانے کی استدعا کی۔

انسداد دہشت گردی کی عدا لت کے سپیشل جج محمد حسین نے ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی جس کے بعد ملزمان نے عدا لت میں مچلکے جمع کروا د یئے ۔ ملزمان کی ضمانت ایک ایک لاکھ رو پے کے مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے، ملزمان کی طرف سے بابر اعوان وکیل کے طور پر عدا لت میں پیش ہو ئے ۔