ًچیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کانویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

پیر 1 اپریل 2024 20:45

/ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2024ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے رینالہ خورد میں نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ ذیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

سارہ احمد نے کہا کہ رینالہ خورد میں نویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ ذیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،ملزمان نے طالبہ کو اغوا ء کے بعد گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا،زیادتی کا شکار طالبہ کے والد نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ پولیس طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :