واپڈا میپکو غاز ی آباد کی ٹیم نے بجلی چوری کرتے ہوئے ڈیفالٹروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

پیر 1 اپریل 2024 21:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2024ء) واپڈا میپکو ٹیم نے چک25گیارہ ایل میں بجلی چوری ڈائریکٹ سپلائی لگا کر کرتے ہوئے ڈیفالٹر وں کورنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

×واقعات کے مطابق واپڈا کی ٹیم نے حمزہ شہباز ڈوگر اور اس کے باپ محمد شہبازکے گھرجب بجلی کی سپلائی تار لگا کرچوری کر تے ہوئے پکڑ لی تو دونوں ملزم مشتعل ہو گئے اوراپنی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے واپڈا ٹیم کے انسپکٹر محمد ریاض ، علیم اختر اور عرفان اللہ پر چڑھائی کر کے ٹھکائی کردی اورانسپکٹر محمد ریاض کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا15پر کال کر نے سے پولیس کی آمد پر ملزم فرار ہو گئے۔

پولیس صدر چیچہ وطنی نے ایس ڈی ائو محمد ذیشان کی مدعیت میں مقدمہ462،186، 506ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔