اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 6 ملزمان گرفتار

منگل 2 اپریل 2024 12:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 9 کارروائیوں میں 716 کلو گرام سے زائد منشیات برآمدکرکے 6 ملزمان گرفتار کرلیے ۔اے ایان ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق پشاور ائیرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 745 گرام آئس برآمدکی گئی ۔لاہور میں کارگو آفس میں کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 200 گرام کوکین برآمدکی گئی ۔

چمن سے 150 کلو گرام ہیروئن اور 166 کلوگرام مارفین برآمدکی گئی ۔

(جاری ہے)

یارو پشین سے 110 کلو گرام ہیروئن اور 52 کلو گرام مارفین برآمدکی گئی ۔آر سی ڈی روڈ لسبیلہ سے 100 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔پنڈی بھٹیاں حافظ آباد میں دو ملزمان سے 70 کلو گرام چرس اور 6.2 کلو گرام افیون برآمدکی گئی ۔شمالی بائی پاس کراچی میں ملزم سے 50.4 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔برہان انٹرچینج اٹک کے قریب دو ملزمان سے 30 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔اورکزئی سے 11 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔\932