اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبہ کے اغوا ، جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کا واقعہ

منگل 2 اپریل 2024 12:55

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) طالبہ اغواء زیادتی بلیک میلنگ شکار ،اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبہ کے اغوا ، جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کا واقعہ : رکشہ ڈرائیور نے کیمپس سے طالبہ کو گھر چھوڑنے کی بجائے ساتھی ملزمان کی مدد سے اغواء کیا ایف آئی آر کے مطابق طالبہ اقصی رمضان کو ملزم عثمان نے نامعلوم مقام پر قید کرکے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے طالبہ کی برہنہ ویڈیوز تصاویر بنائیں اور سفید کاغذوں پر زبردستی انگوٹھے دستخط بھی کروائے : طالبہ ملزمان کے چنگل سے فرار ہوکر واپس گھر پہنچی گئی اور ملزمان کے خوف سے طالبہ نے ایک ماہ تک گھر والوں کچھ نہیں بتایا جبکہ ملزم تصاویر ویڈیوز بھیج کر طالبہ کو بلیک میل کرنے لگا جس پر طالبہ مجبور ہو کر اپنے والدین کے ساتھ پولیس کے پاس پہنچ گئی اور پولیس کو شکایت درج کروائی متاثرہ طالبہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور طالبہ میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل جبکہ دوسری طرف پولیس تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او ماجد حسین پراچہ کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ملزمان جلد پولیس کی حراست میں ہونگے۔