ٹرمپ کو ججز کے اہلخانہ کے خلاف بولنے سے روک دیا گیا

منگل 2 اپریل 2024 13:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) عدالت نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گواہوں، پراسیکیوٹرز، جیوری اور ججوں کے اہل خانہ کے خلاف بولنے سے بھی روک دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ٹرمپ نے مین ہٹن میں مجرمانہ مقدمے کی سماعت کرنے والے جج کی بیٹی کو ہدفِ تنقید بنایا تھا۔ری پبلکن صدارتی امیدوار ٹرمپ کو فراڈ کیس میں اب 454 ملین ڈالر جمع کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔