محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی بہتر پیداوار کے ل۴ے سفارشات جاری کر دیں

منگل 2 اپریل 2024 13:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار کپاس کی اچھی پیداوار کے لئے زرخیز میرا زمین کا انتخاب کریں۔زمین کی تیاری اس طرح کی جائے کہ زمین نرم اور بھربھری ہو۔ترجمان محکمہ زراعت نے مزید کہا کہ کاشتکار اپنے علاقے کی مناسبت،زمین کی قسم،پانی کی دستیابی اور محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کپاس کی بی ٹی اقسام آئی یو بی13،آئی یو بی222،بی ایس 15،آئی آر نبجی 13،آئی آر نبجی16،آئی آر نبجی17،ایف ایچ938،آئی ایچ668،نیاب1048،نیاب545،نیاب878،ایم این ایچ1016،ایم این ایچ1020،ایم این ایچ1026،ایف ایچ سپر،ایف ایچ490،بی ایس20،سی آئی ایم663،نیاب1011،آئی سی آئی2424،آئی آر نبجی11،ایگل11،ایف ایچ492، ایف ایچ انمول،آئی آرنبجی3701،آئی آر بنجی15،سی آئی ایم678،سی آئی ایم 785،سایٹو535،نیاب سناب ایم،نیاب898،ایم این ایچ1050،سی ای ایم بی100،ویل اے جی9 ،ویل اے جی1606،سی آئی ایم343،سی آئی ایم 775،ڈائمنڈ2،سیII سن کراپ،سہارا300،ویل اے جی10،نیاب512،صائم 32 اور صائم102 کی کاشت رواں ماہ اپریل سے31 مئی تک کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار بی ٹی اقسام کی کاشت کے ساتھ10 فیصد رقبہ پر محکمہ زراعت کی منظور شدہ نان بی ٹی اقسام سی آئی ایم610، نیاب کرن،ایم این ایچ786،جی ایس علی7 اور نبجی2 کی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا نہ ہو۔اس کے علاوہ اگر بیج کا اُگاؤ 75 فیصد یا زیادہ ہو تو شرح بیج بُر اترا ہو ا بیج 6 اور بردار بیج 8 کلو گرام فی ایکڑ کاشت کریں۔60 فیصد تک شرح اُگاؤ ہونے کی صورت میں بر اترا ہوا بیج8 کلوگرام جبکہ بُر دار بیج10 کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کپاس کے کاشتکار بوائی سے قبل بیج کو محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ کے مشورہ سے زہر آلود کر لیں تاکہ فصل ابتداء میں تقریباً ایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں سے محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :