Live Updates

وزیراعلی کا بہاولنگرمیں طالبہ کے اغوا ء ، اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی سے رپورٹ طلب ،ملزمان کو جلدقانون کی گرفت میں لانے کا حکم

منگل 2 اپریل 2024 16:39

وزیراعلی کا بہاولنگرمیں طالبہ کے اغوا ء ، اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بہاولنگر میں یونیورسٹی طالبہ کے اغوا ء اور اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ملزمان کو جلدقانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ،جلد از جلد کارروائی مکمل کر کے ذمہ داروں کوکڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ خواتین کے خلاف تشدد میری ریڈ لائن ہے ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات