لاہور:گھر میں آتشزدگی سے ذہنی معذور بہن بھائی جاں بحق

منگل 2 اپریل 2024 20:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) لاہور میں برکی کے علاقے میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں گھر میں آگ لگنے سے بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے،پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لیٹ میں لیا۔آگ لگنے سے گھر کے کمرے میں موجود ایک لڑکی وجیہ اور اسکا بھائی طاہر بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بہن بھائی اوپر کمرے میں سو رہے تھے اور دونوں کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا ۔ پولیس نے مختلف پہلوں پر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے امدادی سرگرمی تیز کرنے کا حکم دیا ۔ ڈی سی نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ ادارے آتشزدگی واقعہ کی ہر پہلو سے چھان بین کریں۔