خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات الیکشن کمیشن کا منتخب ممبران حلف سے مشروط کرنے اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کی نظر ثانی درخواستوں پر سماعت

منگل 2 اپریل 2024 20:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات الیکشن کمیشن کا منتخب ممبران حلف سے مشروط کرنے اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کی نظر ثانی درخواستوں پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی نے کیجسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسارکیا کہ آپ نے نظر ثانی درخواست دائر کیا ہے۔ وکیل علی عظیم آفریدی نے کہا کہ جی یہ نظرثانی درخواست ہے۔

عدالت نے سپیکر صوبائی اسمبلی کو حکم دیا کہ سینٹ اجلاس میں ایجنڈا نمبر ون پر ممبران سے حلف رکھا جائے عدالت نے جو ہدایات جاری کئے وہ ٹھیک نہیں ہے۔ سیشن ابھی نہیں ہے۔ اسمبلی ہال اب الیکشن کمیشن کے حوالے کیا گیا ہے۔ عدالت کا جو آرڈر آیا ہے الیکشن کمیشن اس کو بنیاد بنا کر الیکشن ملتوی کرانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسارکیا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ اس کو دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔

جب تفصیلی فیصلہ آئے گا تو پھر اس نظر ثانی درخواست سنے گے۔ عدالت نے استفسارکیا کہ اعظم سواتی کا کیس کیا ہے۔ وکیل اعظم سواتی علی زمان ایڈوکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس عدالت کی مختصر تحریری حکم کو بنیاد بنا کر الیکشن ملتوی کرنا چاہتا ہے۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر ہائیکورٹ کے حکم پر عمل نہیں ہوتا پھر ملتوی کرے گے۔ وکیل اعظم سواتی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن ملتوی نہ ہوں۔اگر ملتوی کرنا چاہتا ہے تو پھر پوری ملک میں ملتوی ہوں۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ پوری ملک میں تو مخصوص نشستوں پر حلف لیا یہاں پر نہیں لیا۔ پنجاب میں بھی آپ کی معاملات طے پاگئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ہم اس میں آرڈر کرتے ہیں۔