حکومت نے پاور سیکٹر میں قرضوں کی تنظیم نو کے لیے بھی اپنی کوششیں تیز کر دیں،بجلی کے مجموعی نرخ میںبھی کمی آئے گی

منگل 2 اپریل 2024 22:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) وفاقی حکومت نے درآمدی کوئلے پر مبنی پاور پلانٹس کو مقامی تھر کول میں تبدیل کرکے بجلی کے مجموعی نرخوں کو کم کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ موجودہ حکومت اپنے ٹرانسمیشن سسٹم کو اتنا مضبوط اور پائیدار بنانے کو تیار ہے کہ تھر کول پر مبنی سستی بجلی مرکز پنجاب کو دے سکے۔حکام مقررہ چارجز میں اضافہ اور متغیر تبدیلیوں کو کم کر کے موجودہ ٹیرف کی تنظیم نو بھی کریں گے۔حکومت نے پاور سیکٹر میں قرضوں کی تنظیم نو کے لیے بھی اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں جس سے بجلی کے نرخوں میں بھی کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :