عدلیہ کو وہ مشورے دے رہے ہیں جنہیں عدلیہ آئین شکن قرار دے چکی ہے‘عظمیٰ بخاری

ْبرائے مہربانی عدلیہ کو مشورہ دینے سے پہلے شیشہ دیکھ لیا کریں‘ وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان

بدھ 3 اپریل 2024 12:42

عدلیہ کو وہ مشورے دے رہے ہیں جنہیں عدلیہ آئین شکن قرار دے چکی ہے‘عظمیٰ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عدلیہ کو وہ مشورے دے رہے ہیں جنہیں عدلیہ آئین شکن قرار دے چکی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ جو عدلیہ کے خلاف ریفرنس بنانے میں ملوث ہیں، جن کے دور میں ججوں کو دھمکیاں دی گئیں،نوکریوں سے نکالا گیا،جو ریٹائر جج لگا کر’’ڈیم فول عدالتی نظام‘‘بنانے پر تلے تھے وہ عدلیہ کو مشورے دے رہے ہیں۔برائے مہربانی عدلیہ کو مشورہ دینے سے پہلے شیشہ دیکھ لیا کریں۔

متعلقہ عنوان :