وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون سمیت دیگر امور زیر غور آ ئے

بدھ 3 اپریل 2024 17:16

وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سےاٹلی کی سفیر آرمیلین ماریلینا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون سمیت دیگر امور زیر غور آ ئے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان جمہوریہ اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہا کہ فوجی تربیت کا تبادلہ باہمی طور پر فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ نیٹو کا حصہ ہونے کی وجہ سے اطالوی مسلح افواج کے پاس قابل قدر فوجی تجربہ ہے جبکہ پاکستان کی مسلح افواج انسداد دہشت گردی آپریشنز کا بھرپور تجربہ رکھتی ہیں۔انہوں نے مشترکہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات کے دوران پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم پر بھی بات چیت ہوئی۔