جہلم پولیس کی عوام دوست پالیسی کے تحت بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار ،گمشدہ صیام ولد علی شان ،سیف اللہ اور بزرگ شہری غلام رسول کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 4 اپریل 2024 12:38

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2024ء) پولیس تھانہ سٹی کی رمضان المبارک کے دوران تعینات پکٹ کے عملہ نے دینہ سے فیملی کے ہمراہ شاپنگ کے لئے آنے والے محمد صیام ولد علی شان  بعمر06سال کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا، سیف اللہ جو والدین سے ناراض ہو کر گھر سے نکل گیا تھا، جس کے ورثاء نے پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی جس پر  سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکے کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا، جبکہ پولیس خدمت کاؤنٹر سول ہسپتال جہلم کے عملہ نے غلام رسول نامی بزرگ شہری بعمر78سال جو کہ سرائے عالمگیر سے لا پتہ ہوگئے تھے کے لواحقین کو تلاش کر کے بزرگ شہری کو گھروالوں کےحوالے کر دیا، گمشدگان کے لواحقین نے جہلم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ڈھیوروں دعایئں دیں، شہری عید خریداری کے ایام میں بازاروں اور رش والی جگہوں پر اپنے بچوں کے حوالے سے محتاط رہیں ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ