سٹی پولیس کی اہم کاروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار ،چوری شدہ سپیکرز برآمد

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 4 اپریل 2024 12:39

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اپریل2024ء) سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان سجاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ 02 عدد سپیکر مالیتی 60000 روپے برآمد، شہری سعید انور نے مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے ہوٹل کا تالا توڑ کر کسی نامعلوم شخص نے سپیکر چرا لئے ہیں، پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور اس کے قبضہ سے مسروقہ سپیکر بر آمد کر لئے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

متعلقہ عنوان :