ضلع اٹک میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن ، مزید 3 ملزمان گرفتار

جمعرات 4 اپریل 2024 12:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) ضلع اٹک میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او ہٹیاں نے درخواست دی کہ عرفان اللہ ولد اسرار الحق واپڈا کی مین تار سے ڈائریکٹ کنیکشن لگا کر بجلی چوری کر رہا ہے جس پر تھانہ اٹک خورد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم عرفان اللہ ولد اسرارالحق کو گرفتار کر لیا اسی طرح تھانہ پنڈیگھیب میں ایس ڈی او پنڈیگھیب نے درخواست دی کہ شیر علی ولد سلام خان سکنہ پنڈیگھیب واپڈا کی مین تار سے کنیکشن لگا کر بجلی چوری کر رہا ہے جس پر تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم شیر علی کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ حضرو پولیس کو ایس ڈی او غور غشتی نے درخواست دی کہ عقیل احمد ولد حکومت خان واپڈا کی مین تار سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کررہا ہے جس پر تھانہ حضرو پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم عقیل احمد ولد حکومت خان کو گرفتار کرلیا۔

\378