پنجاب ،سابق عسکریت پسند رتن دیپ سنگھ کوگولیاں مار کر ہلاک کر دیاگیا

جمعرات 4 اپریل 2024 18:00

چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) بھارتی پنجاب کے علاقے بالاچور میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں نے ایک سابق سکھ عسکریت پسند رتندیپ گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رتندیپ کوپولیس نے 2014 میں گرفتار کیا تھا ۔ اسکا بھنڈرا والا ٹائیگر فورس عسکریت پسند گروپ سے تعلق رہا ہے۔اسے اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ اپنے بھتیجے کے ساتھ کار میں سفر کر رہا تھا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔