راولپنڈی،ڈولفن پولیس نے ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان گرفتارکرلئے

جمعرات 4 اپریل 2024 20:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) ویسٹریج کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ڈولفن پولیس فورس پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے دوران ملزمان کے ایک ساتھی کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا، دیگر دو ملزمان کو بھی تعاقب کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کنٹرول کو کال موصول ہوئی کہ بیکری چوک کہ قریب ڈکیتی ہو رہی ہے،ڈولفن ٹیم نے فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچی تو ملزمان نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ملزمان کا ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتارہوا، دیگر دو ملزمان کو بھی تعاقب کر کے گرفتار کر لیا گیا، زخمی ملزم کو علاج معالجہ کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، دیگر ملزمان کو تھانہ منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

خطرناک ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے اور ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ڈولفن ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔