ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پمز کی نئی کابینہ کا اعلان،ڈاکٹر ارسلان خان صدر منتخب ہوگئے

جمعرات 4 اپریل 2024 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پمز کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیا۔ڈاکٹر ارسلان خان صدر منتخب ہوگئے ۔جمعرات کونئی کابینہ کے اعلان کے بعد نومنتخب عہدے داران سے حلف لیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین وائی ڈی اے ڈاکٹر فیض اچکزئی تھے،اعلان کے مطابق ڈاکٹر ارسلان خان صدر، ڈاکٹر شعیب حمیدسینئر نائب صدر، ڈاکٹر علی آفریدی نائب صدر، ڈاکٹر سعید اللہ نائب صدر، ڈاکٹر ریحانہ نائب صدر, ڈاکٹر آفاق احمد جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر صفی اللہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر محمد خان (آرتھوپیڈک) جوائنٹ سیکرٹری, ڈاکٹر معیدڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری,ڈاکٹر عارف محسود سپوکس پرسن اور میڈیا کوآرڈینیٹر، ڈاکٹر عامر شہزاد سیکرٹری ایف ایم ڈی سی کمیٹی , ڈاکٹر عباس سیکرٹری سپورٹس، ڈاکٹر شاہنواز سیکرٹری فنانس، ڈاکٹر سرمد سیکرٹری ہاؤس آفیسرز، ڈاکٹر رابعہ سیکرٹری حلقہ ادب،ڈاکٹر اصغر سیکرٹری سوشل ویلفیئر سوسائٹی، ڈاکٹر یاسر اشرف سیکرٹری تعلیمی سرگرمیاں، ڈاکٹر علی مرتضیٰ کوآرڈینیٹر و ایونٹس منیجر,ڈاکٹر رضوان پبلیکیشن سیکرٹری اورڈاکٹر فائزہ قیوم (پی جی آر پیڈز) کوآرڈینیٹر خواتین ونگ منتخب ہوئے ہیں۔