سراج الحق کانومنتخب امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

جمعرات 4 اپریل 2024 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نومنتخب امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور استقامت کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

امیر جماعت کے انتخابی عمل مکمل اور نومنتخب امیر کے اعلان کے بعد سراج الحق نے سعودی عرب سے حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان کے لیے دعا کی اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خیروبرکت سے حافظ نعیم الرحمن کا انتخاب پاکستان، جماعت اسلامی اور امت مسلمہ کے لیے خیروبرکت کا سبب بنے گا۔

سراج الحق جو اس وقت سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں نے نومنتخب امیر سے کہا کہ وہ جلد منصورہ میں آ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ سراج الحق خود بھی 14اپریل تک وطن واپس پہنچ جائیں گے۔امیر جماعت سراج الحق نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے بھی نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمن کے لیے استقامت کی دعا کی۔