وزیراعلیٰ وسپیکر حلف کی خلاف ورزی کررہے ،یہی چلتارہاتوپختونخوامیں گورنرراج لگ سکتاہے،امیرمقام

جمعرات 4 اپریل 2024 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) وفاقی وزیرامیرمقام نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااورسپیکراپنے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں،یہی چلتارہاتوپختونخوامیں گورنرراج لگ سکتاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اورسپیکر صوبائی اسمبلی اپنے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔امیر مقام نے کہاکہ اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو ملک کس طرح چلے گا پھر معاملات دوسری طرف بھی جاسکتے ہیں اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے۔