نیٹو کے ساتھ ہماری مقدس وابستگی تحفظ فراہم کرتی ہے، بائیڈن

ٹرمپ نے اس معاہدے میں موجود اجتماعی دفاعی شق کو نقصان پہنچایا،بیان

جمعہ 5 اپریل 2024 11:44

نیٹو کے ساتھ ہماری مقدس وابستگی تحفظ فراہم کرتی ہے، بائیڈن
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) یوکرین کی جنگ پر روس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے جلو میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) پورے یورپ اور شمالی امریکہ میں اجتماعی دفاع کے 75 سال منا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس تناظر میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو اتحاد کے لیے اپنیمقدس وابستگی" کو برقرار رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کے انتخابی حریف ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے میں موجود اجتماعی دفاعی شق کو نقصان پہنچایا۔بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہم اپنے اتحادیوں کو نیٹو کے ہر انچ کے دفاع کے لیے جو مقدس عہد پیش کرتے ہیں وہ ہمیں تحفظ فراہم کرتا ہے۔صدربائیڈن نے مزید کہا کہہمارے دشمنوں نے ہمارے قابل ذکر اتحاد کو توڑنے کا منصوبہ بنایا اور ہماری جمہوریتیں برداشت کر چکی ہیں"۔