Live Updates

اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے صدقے ہمارے ملک و قوم پر اپنا خاص کرم فرمائے ‘ سلمان رفیق

وزیر صحت کی کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان میں نماز تراویح میں تکمیل قرآن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

جمعہ 5 اپریل 2024 13:07

اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے صدقے ہمارے ملک و قوم پر اپنا خاص کرم فرمائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان میں نماز تراویح میں تکمیل قرآن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سابق نگران وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بھی شرکت کی۔تقریب کا انعقاد صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان اور وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی جانب سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، سابق وی سی ایف جے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان، پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسر اصغر نقی و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔وبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ اللہ تعالیٰ اس پاک مہینے رمضان المبارک کے صدقے ہمارے ملک و قوم پر اپنا خاص کرم فرمائیں۔ اللہ رب العزت نے ہم مسلمانوں کو اس پاک مہینے میں اپنی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا نادر موقع عطاء کیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستان اس وقت انتہائی نازک دوراہے پر کھڑا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات