اوستہ محمد منشیات فروشی پر آئی جی پولیس کا اظہار برہمی پولیس متحرک کارروائی شروع

جمعہ 5 اپریل 2024 21:15

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) اوستا محمد میں منشیات سر عام فروخت کی خبریں مختلف اخبارات میں چھپنے پر آئی جی کی سخت برہمی کا اظہار جس پر ایس پی سخت پریشان ہوگئے پولیس کو کاروائی کو کہا ایک گھنٹے کے اندر پولیس کی دو کاروائیاں منشیات سمیت ملزم پکڑے گئے مزید اڈے باقی ہیں ان پر بھی کاروائی ہونی چاہیے عوامی حلقے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مختلف اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں کہ شہر کے کونے کونے میں منشیات سر عام چل رہی ہے لیکن پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے جس پر آئی جی بلوچستان نے سخت برہمی کا اظہار کیا جس پر ڈی آئی جی نصیر آباد اور ایس ایس پی ضلع استا محمد سید جاوید اقبال شاہ نے پولیس کو کاروائی کرنے کو کہا کیونکہ اس سے قبل پولیس بے بس تھی کہ کہیں بھی کوئی کاروائی نہیںبکر سکتے تھے جس پر ڈی ایس پی سرکل خادم حسین مگسی ایس ایچ او سٹی عبدالرئوف جمالی سی آئی اے ضلع انچارج منظور احمد جمالی ایگل اسکواڈ 15استا محمد ظہیر احمد جمالی دانش رند اور دیگر پولیس اہلکاروں کی نگرانی میں استا محمد کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے اندر شہید مراد کالونی اور یعقوب محلہ میں منشیات فروشوں کے دو اڈوں پراہم کاروائی کرکے پانچ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ہروئن چراس اور دیسی شراب آئیس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہیاستا محمد پولیس کی جانب سیمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی خوش آئندہ عمل ہیاور شہریوں نے پولیس کے اس کاروائی کو سراہا لیکن ان خبرورں کے شائع ہونے کے بعد یہ کاروائی ہوئی آئی جی بلوچستان نے نوٹس لیا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے جو بھی منشیات کے اڈے چل رہے ہیں ان کا سب پولیس کو معلوم ہے لیکن کاروائی کرنے کے لیے تھانے دار بے بس تھے لیکن اب کیوں کاروائی کی گئی عوامی حلقوں نے آئی جی اور میڈیا کا شکریہ اد اکیا کہ میڈیا نے آواز اٹھایا تو آئی جی بلوچستان نے حکم دیا کاروائی کرنے کو عوامی حلقوں نے مزید کاروائی کرنے کے بارے میں اپیل کی کہ کاروائی کر کے نوجوان نسل منشیات سے بچایا جائے۔