20 ایڈیشنل سیشن ججز کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی،نوٹیفیکیشن جاری

جمعہ 5 اپریل 2024 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے بیس ایڈیشنل سیشن ججوں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دیدی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعد جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ترقی پانیوالوں میں مصباح خان،منصف خان،نوید انجم سلیمی ،ہمایوں سعید،راجہ شاہد ضمیر،مظہر سلیم،راجہ امجد اقبال،محمد شریف،ارشد اقبال،حمیرا زہرہ،نعیم سلیم،شمشاد علی رضا،غلام حسین،بلال بیگ،آفاق احمد،اعجاز علی،عمران رضا نقوی،خالد اسحاق،اظہار الحق اور فیصل احمد شامل ہیں۔