میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت

واٹر کارپوریشن حکام نے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن رائزنگ مین کا مرمتی کام مکمل کرلیا

جمعہ 5 اپریل 2024 22:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت پر واٹر کارپوریشن حکام نے جمیلہ پمپنگ اسٹیشن رائزنگ مین کا مرمتی کام مکمل کرلیا، اس سلسلے میں گزشتہ رات میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کے ہمراہ جمیلہ پمپنگ اسٹیشن رائزنگ مین کا دورہ کرکے لیاری ندی میں بائی پاس کی جانے والی لائن کا بھی معائنہ کیا اور لائن کی بحالی کے لیے واٹر کارپوریشن کے افسران و ملازمین کی دن رات کوششوں کو سراہا، دورے کے دوران ترجمان میئر برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی اور چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو موجود تھے، اس موقع پر میئر کراچی اور سی ای او واٹر کارپوریشن کو چیف انجینئر سیوریج نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کو بحال کردیا گیا ہے اور اس کے تین پمپس مکمل فعال ہو گئے ہیں جبکہ مزید ایک پمپ کل فعال کیا جائے گا، انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے چوبیس گھنٹوں میں اولڈ سٹی ایریا، رام سوامی، رنچھوڑ لائن، جمیلہ اسٹریٹ، کلاکوٹ، جینا آباد اور ملت نگر کے علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل کو حل کرلیا جائے گا۔

#

متعلقہ عنوان :