اسلام آباد،دو بھکا ریو ں سمیت 15جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

جمعہ 5 اپریل 2024 20:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2024ء) اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے دو پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 15جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشز سید شہزاد ند یم بخاری کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن دو پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 15 جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی،تھا نہ شالیمار پولیس نے ملزم اکبر علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1,015گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ رمنا پولیس نے ملزم فہیم خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 560گرام چرس اور دو گر ام کو کین بر آمد کرلی، تھا نہ گو لڑ ہ پو لیس نے دو ملزمان سہیل علی اور محمد عدنا ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 480گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم علی رضا کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے ملزم رحمت اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم شاہ گل کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1,050گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ کر پا پولیس نے تین ملزان حیدر عباس، غلا م مصطفی اور قمرمختار کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد رپیٹر گن، ایک عدد خنجر اور 520گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے ملزم وقاص عمر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے ملزم وارث علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم جو اد شاہد کو گرفتار کر کر اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نیوالی خصوصی مہم کے دوران دو پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔