Live Updates

وزیراعلی مریم نوازشریف کا کھاریاں میں 13 سالہ طالبہ سے زیادتی اور بہاولنگر میں تیزاب گردی کے واقعہ کا نوٹس

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:11

وزیراعلی مریم نوازشریف کا کھاریاں میں 13 سالہ طالبہ سے زیادتی اور بہاولنگر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کھاریاں میں 13سالہ طالبہ سے زیادتی اوربہاولنگر میں تیزاب گردی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

مریم نواز شریف نے تعلیمی ادارے میں سکیورٹی گارڈ کی جانب سے معذور بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے پر افسوس کا اظہار کیا اور ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بچیوں کی عصمت دری کے المناک واقعے میں ملوث افراد معاشرے کیلئے ناسور ہیں، تعلیمی ادارے میں ایسے گھنائونے فعل سے سر شرم سے جھک گئے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے بہاولنگر میں چھیڑنے سے منع کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کی بھی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور آئی جی پنجاب سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات