راولپنڈی،پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں غازی پولیس و ریٹائرڈ پولیس افسران کے اعزاز میں افطار کااہتمام،سی پی اوسید نے روزہ افطار کیا

فرض کی راہ میں بہادری کی مثال قائم کرنے والے افسران وجوانوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:22

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ضلع پولیس خصوصا غازی پولیس افسران اور ریٹائرڈ پولیس افسران کے اعزاز میں افطار کا اہتمام کیاگیا،سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، سینئر ٹریفک آفیسر، ایس پی سی آئی اے،ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس ڈی پی اوز سمیت افسران وجوانوں نے شرکت، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے غازیوں اور ریٹائرڈ پولیس افسران کے ساتھ روزہ افطار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ضلع پولیس خصوصا غازی پولیس افسران اور ریٹائرڈ پولیس افسران کے اعزاز میں افطار کا اہتمام،سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، سینئر ٹریفک آفیسر، ایس پی سی آئی اے،ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس ڈی پی اوز سمیت افسران وجوانوں کی شرکت، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے غازیوں اور ریٹائرڈ پولیس افسران کے ساتھ روزہ افطار کیا،سی پی اوسید خالدہمدانی نے پولیس افسران وجوانوں سے بات چیت کی، مسائل دریافت کیے اور ان کے حل کے لیے یقینی دہانی کروائی،افطار ڈنر میں تمام غازی اور شہداء کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ فرض کی راہ میں بہادری کی مثال قائم کرنے والے افسران وجوانوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،پولیس مقابلہ ہو یا دہشت گردی کا سامنا راولپنڈی پولیس ہمیشہ صف اول میں رہی ہے، 2010 سے آج تک 150 سے زائد غازی راولپنڈی پولیس کی جرات اور جانفشانی کی دلیل ہیں،سخت اور مشکل حالات میں فرض کی بہترین انجام دہی پر فورس کا ہر جوان قابل تحسین ہے، پولیس کی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری اور بہادری کا تقاضا کرتی ہے اور مجھے فخر ہے میری فورس ان تمام تقاضوں پر پوری اترتی ہے،تمام افسران میری فیملی کا حصہ ہیں، ہر گھڑی اپنے افسران و جوانوں کے ساتھ کھڑا ہوں،پولیس 24 گھنٹے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مصروف عمل رہ کر معاشرہ کو پر امن اور محفوظ بناتی ہے،انٹرنیشنل کرکٹ کا موقع ہو یا جرائم پیشہ افراد کے خلاف جنگ، راولپنڈی پولیس نے ہمیشہ ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، ڈکیتی معہ قتل کے تمام مقدمات کو ٹریس اور یکسو کیاگیا،منشیات اور سٹریٹ کرائم کیخلاف کی جانے والی کاروائیاں قابل ستائش ہیں اور مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،افطار ڈنر کے اختتام پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے اس سال ریٹائر ہونے والے افسران میں شیلڈرز تقسیم کیں۔