سی پی ایل سی کے سابق سربراہ احمد چنائے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بلا مقابلہ ڈائریکٹر منتخب ہوگئے

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2024ء) کتیانہ میمن اسپتال کے چیئرمین ، معروف سماجی شخصیت اور سی پی ایل سی کے سابق سربراہ احمد چنائے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بلا مقابلہ ڈائریکٹر منتخب ہوگئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے غیر مشروط حمایت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے خیر خواہوں کے تعاون سے ملکی ترقی میں بھرپور حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مضبوط بنیادیں فراہم کریں گے ۔ ہم شیئر ہولڈرز کی مدد سے پاکستان کو ایک بار پھر مضبوط بنیادیں فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیئر ہولڈرز کو جب تک کاروباری اعتماد اور بھروسہ حاصل نہیں ہوگا، وہ سرمایہ کاری سے خائف رہیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی پائیدار پالیسی ہی شیئر ہولڈرز کو سرمایہ کاری کی جانب راغب رکھ سکتی ہے۔ یاد رہے کہ احمد چنائے کو ان کی سماجی اور انتظامی خدمات پر ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازہ جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :